امتیازاحمدوریاہ
اگلے روز راقم نے کتاب چہرہ (فیس بُک) پر گوگل یا دوسرے سرچ انجن کی مدد سے پی ڈی ایف میں کتب یا مضامین میں تلاش کرنے کے لیے ایک نسخہ شیئر کیا تھا۔دنیا جہاں کی کتب کی تلاش کے لیے یہ ایک بڑا کارآمد نسخہ ہے۔اگر آپ کتب بینی کے شوقین ہیں لیکن معاشی مشکلات کے پیش نظر اپنی پسندیدہ کتابوں کو خرید کرنے سے قاصر ہیں تو یہ نسخہ بس پھر آپ ہی کے لیے ہے۔اس کی مدد سے آپ کوئی بھی کتاب تلاش کرسکتے ہیں۔اگر وہ انٹر نیٹ پر موجود ہوئی ،خواہ اس کو کسی نے کانواں لِٹ یا تلونڈی بھنڈراں سے اپ لوڈ کیا ہوتو آپ کو فراہم ہوجائے گی۔اس
کا طریق کار یہ ہے کہ آپ اپنی مطلوبہ کتاب کا نام کاموں میں لکھیں؛
انورٹڈ کامے۔اس کے بعد کولن اور سپیس دیں،پھر فائل ٹائپ ڈاٹ پی ڈی ایف لکھیں۔ اردو
اور انگریزی میں دودو مثالیں ملاحظہ کیجیے:
“Mass
Communication Living in a Media World”: filetype.pdf
“Introduction to Mass Communication”: filtype.pdf
: file type.pdf’’پھر مارشل لا آگیا ‘‘
: file type.pdf’’ابلاغ عام ‘‘
یوں کتاب جس بھی ویب سائٹ پر ہوگی یا جہاں بھی
ہوگی ، اس کی تفصیل سامنے آجائے گی اور اس کو ڈاؤن لوڈ کرلیجیے۔
مثال کے طور اسی کتاب [پھر مارشل آگیا] کو جب اس نسخے کی مدد سے تلاش کیا گیا تو گوگل کے پہلے صفحے پر یہ نتائج سامنے آئے:
اس سے یہ بھی پتا چل جاتا
ہے کہ یہ کتاب کس شہر میں اور کس کتب خانے میں موجود ہے۔اگر کسی کتاب کی نیٹ پر پی ڈی ایف فائل دستیاب نہیں تو اس کے بارے میں یہ بھی پتا چل جاتا ہے کہ وہ پرنٹ شکل میں کس کتب فروش ادارے کے پاس دستیاب ہے اور
وہاں سے کتنی رقم میں خرید کی جاسکتی ہے یا کیسے منگوائی جاسکتی ہے۔
دوم، اگر آپ کسی موضوع پر پی پی ٹی (پاورپوائنٹ) فائل کی تلاش میں ہیں تو مذکورہ بالا لنک میں پی ڈی ایف کی جگہ انگریزی میں پی پی ٹی لکھ دیں تو وہ فائل دستیاب ہوجائے گی۔نیز یہ بھی پتا چل جاتا ہے کس ویب سائٹ پر فائل مفت میں دستیاب ہے اور کہاں پیسے بھرنا پڑیں گے۔ہم پاکستانی کیونکہ ہمیشہ مفت کی تلاش میں ہوتے ہیں ،اس لیے یہ کارآمد نسخے ہمارے ہی لیے ہیں۔انھیں آزمائیے اور اپنی پسندیدہ کتب سے بھرپور استفادہ کیجیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں